ارنا کے مطابق اردبیل کے آرکیالوجیکل میوزیم ميں اہم ترین تاریخی اور آثار قدیمہ کے نوادرات نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میوزیم کے آثار قدیمہ کے نوادرات دس لاکھ سال کی تاریخ اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔
اردبیل کے آرکیالوجیکل میوزیم کا 2008 میں شیخ صفی الدین کے عالمی کامپلیکس کی دو منزلوں میں افتتاح کیا گیا اور اس میں وہ قیمتی تاریخی آثار رکھے گئے ہیں جو صوبہ اردبیل کے آثار قدیمہ کے مقامات اور پرانے قبرستانوں میں کھدائی کے دوران اور بعض اتفاقیہ طور پر ملے ہیں۔ یہ آثارماقبل تاریخ سے دور اسلام تک سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس میوزیم کے آثار میں مٹی کے برتن اور جانوروں کے انوع و اقسام مجسمے شامل ہیں جو قبل مسیح کے پہلے ہزارے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میوزیم میں آئرن ایج کے منقش برتن، صفوری دورکی جنگ چالدران کے شہیدوں کے سنگ مزاروغیرہ بھی موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ